

Loading content...
یہ کنیز فوراً گھر گئی اس نے حارث کی بیوی کو جا کر اطلاع دی کہ آپ ہر وقت پاک خاندان کو یاد کیا کرتی تھیں آج کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام کے بھانجے امداد کے طلب گار ہیں اگر کر سکتی ہیںتو ان غریبوں کی امداد کریں، یہ خبر سن کر حارث کی بیوی بہت خوش ہوئی، خوش ہوکر کنیز سے کہنے لگی کہ اس خوشی میں میں نے تمہیں آزاد کیا، مجھے فوراً ان کے پاس لے چلو، یہ دونوں چلتی ہوئی دریا کے کنارے درخت کے پاس پہنچیں، شہزادوں سے اس ضعیفہ نے پوچھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار