

Loading content...
اسی طرح خوف اور ڈر کے عالم میں رات گزر گئی، صبح صادق کا وقت ہوا تو دونوں دریا کے کنارے پر آئے دریا میں سے پانی پی کر ایک جھاڑیوں کے جھند میں دن گزارنے کے لئے چھپ گئے ، شام ڈھلے پھر دریا کے کنارے پہ آئے پانی پیا وضو کیا نماز ادا کی اور پھر سفر کا آغاز کر دیا ، بغیر کچھ کھائے صرف پانی پی کر دوسری رات بھی سفر میں گزاردی، یہ دونوں کوفہ سے جنوب میںقادسیہ کی طرف محو سفر تھے دوسرے دن دریا کے کنارے آئے پانی پیا پھر چاروں طرف نظر دوڑائی جھاڑیوں کا کوئی ایسا جھنڈ نظر نہ آیا جس میں پناہ لی جا سکتی ، آخر کار دریا کے کنارے ایک گھنا درخت نظر آیا، دونوں بھائی چلتے ہوئے اس درخت کے قریب آ ئے مناسب مقام سمجھ کر اس درخت کے اوپر چڑھ گئے اور اس کی گھنی شاخوں میں چھپ کر رات ہونے کا انتظار کرنے لگے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار