

Loading content...
صحرائے کوفہ میں دریائے فرات کے کنارے رات کے وقت دو معصومؐجو آج ہی قید سے رہا ہوئے تھے ایک کی عمر 7سال اور دوسرا 8سال کا تھا امت کے خوف سے رات کے وقت محو سفرتھے اگر کوئی پتہ بھی ہلتا تھا توان معصوموںؐ کے دل خوف سے کانپ اٹھتے تھے، خوفناک صحرائی سفر تھا دونوں معصوم ڈر کی وجہ سے ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کررہے تھے ساری رات چلتے رہے چھوٹا بھائی جب تھک جاتا توبڑااس کے پاس ہی بیٹھ جاتاچھوٹاکہتا بھائی میں مزید نہیں چل سکتا مجھے یہیں چھوڑ دو اور آپ تو وطن لوٹ جاؤ مجھے لگتا ہے میرے نصیب میں ماں کا پیار نہیں ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار