

Loading content...
عمر ابن حریث ابن زیاد ملعون کے سامنے ہاتھ باندھ کر کہنے لگا کہ اس کے آخری سانسیں ہیں یہ تم مجھے بخش دو ، آخر ہم نے بھی اپنی دنیا و عقبیٰ تمہاری خاطر دائو پر لگا دی ہے اب تم بھی مہربانی کرو، اجازت ملتے ہی مشکور کو اٹھا کر عمر ابن حریث فوراً اپنے گھر لے آیا کافی دیر بعد انہوں نے آنکھیں کھولیں عمر ابن حریث ملعون نے فوراً پانی سے بھرا پیالہ ان کے ہونٹوں سے لگایا تو ان کے ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ آئی پھر آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے اور کہنے لگے کہ اب مجھے پانی کی ضرورت نہیں رہی، حسنینؐ علیہما الصلوات والسلام کے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جام کوثر لے کر آچکے ہیں، شہنشاہ کر بلا علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا مجھے بیٹا کہہ کر پکار رہی ہیں، میں کتنا خوش قسمت ہوں میری روح کے استقبال کیلئے سارے پاکؐ تشریف لائے ہیں…(R_157)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار