

Loading content...
جناب مشکور اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتے ہیں کہ اُس سر کا فائدہ ہی کیا جو اولادِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قربان نہ ہو سکے، یہ میری بدنصیبی ہے کہ میںکربلا میں نصرت نہیں کر سکا آج اگر قدرت نے یہ موقعہ عطا فرمایا ہے تو اس سے میں ضرور فائدہ اٹھائوں گا، اُس وقت فرعونِ کوفہ نے سپاہیوں کو حکم دیا کہ اسے پانچ سو کوڑے مارے جائیں، انہوں نے جناب مشکور کو ٹکٹکی پر باندھ دیا ، جلاد کوڑا اٹھا کر روانہ ہوا جناب مشکور نے آسمان کی طرف منہ کر کے کہا اے پروردگار عالم تو گواہ رہنا کہ میں تیرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولادؐ کی خاطر سب کچھ برداشت کررہاہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار