

Loading content...
خلاف معمول صبح ہی صبح ابن زیاد ملعون کا دربارسجا ہوا تھا،وہ ملعون تخت پر بیٹھا ہوا تھا،اس کے قصر کے سامنے والے دروازے کے سامنے نیزہ برداردو قطاروں کی صورت میں نیزوں کی باڑ لگا کر کھڑے تھے ، جناب مشکورکو آتا دیکھ کے انہوں نے اپنے نیزے راستے سے ہٹا لئے، جناب مشکور قصرِ دارالامارہ میں داخل ہو گئے اور چلتے ہوئے تخت کے سامنے آکر کھڑے ہوگئے،ابن زیاد ملعون نے پوچھاکہ میں نے رات زندان پہ چھاپہ مارا تھا اور میں نے جن شہزادوں کو تمہاری ذمہ داری پر زندان میں ڈالا تھا ان کے زندان کادروازہ کھلا ہوا تھا اور وہ زندان میں موجود نہیں تھے اس کی کیا وجہ ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار