

Loading content...
یہ رائے بھی درایت کے لحاظ سے درست ثابت نہیں ہوتی کیونکہ قافلہ پاک کی شام سے واپسی کے وقت ابن زیاد ملعون کوفہ میں موجود ہی نہیں تھا بلکہ اسے یزید ملعون نے حکم دیا تھا کہ وہ واپس بصرہ چلا جائے، اورپھر یہ بصرہ کا حاکم بن گیا تھا کوفہ کا نہیں رہا تھا،جبکہ ان پاک شہزادگانؐ کی شہادت ابن زیاد ملعون ہی کے زمانہ میں ہوئی تھی اور بقول صاحب ریاض القدس یہ ملعون کوفہ کا حاکم صرف چھ ماہ تک رہاتھا اور پھر اس کے بعد یہ بصرے آگیاتھا یعنی ذوالحجہ سے جمادی الاول تک یہ ملعون کوفہ میں حاکم رہا، اس لئے ایک سال بعد شہادت کا کوئی امکان نہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار