

Loading content...
یہاں ایک وضاحت کرنا بڑاضروری ہے کہ یہ وقعہ عام طور پر ذوالحجہ کے مہینے کا سمجھا جاتا ہے اور بیان کرنے والے اس واقعہ کو ذوالحجہ میں ہونا بیان کرتے ہیں مگرحقیقت یہ ہے کہ درایت کے لحاظ سے دیکھا جائے تویہ واقعہ جمادی الاول 61ھ کے آخری عشرہ کا ہے کیونکہ 16ذوالحجہ کو یہ معصوم شہزادےؐ قاضی شریح کے گھر سے نکلے تھے اور اسی رات انہیں گرفتار کر لیا گیاتھا، پھر یہ زندان میں لائے گئے، محرم کے مہینے میں واقعہ کربلا ہوا، اسی محرم کی بارہ تاریخ کو پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن کو کوفہ لایا گیا اس موقع پر یہ معصوم ابن زیاد ملعون کے محل کے ساتھ ملحقہ زندان میں تھے اور وہ بہت بڑا زندان تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں اس زمانے میں قیدی نظر بند تھے، انہی زندانوں میں سے ایک زندان میں پاک پردہ داران توحیدو رسالت صلواة اللہ علیہن نے بارہ محرم سے انیس صفر تک کا وقت گزاراتھا اگرچہ زندان ایک دوسرے کے بالکل قریب تھے مگر ان بچوں کی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کو شاید معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ معصوم اسی زندان میں موجود ہیں بلکہ اگر اُس دور کے نقشہ کو دیکھا جائے تو پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن جب دربار میں پیشی کیلئے تشریف لے گئی تھیں تو اسی زندان کے دروازے کے آگے سے گزر کر گئیں مگر زندان تہہ خانوں کی طرح تھے اسی لئے ظاہراً کسی کو پتہ نہیں چلا ربیع الاول کے دوسرے عشرے میں قافلہ پاک شام پہنچا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار