

Loading content...
آنکھ کھلی تو صبح کی آذان ہو رہی تھی، اس نے غسل کیا نماز ادا کی، اچانک دروازے پر دستک ہوئی، یہ دروازے پرآیا اس نے دیکھا کہ اس کا دوست عمر ابن حریث مخزومی بے وقت دروازہ پر کھڑا تھا، وہ اسے دیکھ کر حیران ہوا اور پوچھا کہ خیریت تو ہے اس وقت کیسے آنا ہوا ؟ اس نے جواب دیا کہ رات ایک عجیب واقعہ ہوا ،عبیداللہ ابن زیاد ملعون پچھلی رات زندان کے معائنہ کیلئے نکلا، جس وقت وہ امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے بچوں کے کمرے کے سامنے سے گزرا تو اسے زندان کا تالا نظر نہیں آیا، اس نے فوراً مشعل منگوا کر اندر جھانکا تو زندان خالی تھا، اب وہ ملعون سخت غصے میں ہے اب تم سوچ لو کیونکہ داروغہ تم ہو اب تم کیا جواب دو گے؟ ابھی تمہیں بلا لیا جائے گا تم تیار رہو، مشکور نے جواب دیا کہ میں پہلے ہی تیار ہوں… (R_155)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار