

Loading content...
شام ہوئی تو مشکور نے آکر زندان کا دروازہ کھولا اور دونوں بھائیوں کو اپنے گھر لے آیا، ایک رات اپنے گھر مہمان رکھا، دوسرے دن جس وقت شام ہوئی تو نمازِ مغرب کے وقت اس نے پروگرام بنایا کہ شہزادوں کو کوفہ کی فصیل کے باہر پہنچا دوں کیونکہ نمازِ عشاء کے بعد شہر کی فصیل کے دروازے بند ہو جائیں گے اس لئے بہتر ہے کہ شہزادگانؐ دروازے بند ہونے سے پہلے پہلے کوفہ سے باہر نکل جائیں، اسی پروگرام کے تحت سورج غروب ہوتے ہی یہ دونوں شہزادوں کولے کر گھر سے باہر آیااور تیز تیز چلتا ہوا کوفہ کے بابِ عراقین پر پہنچااور وہاں سے دونوں شہزادوں کو کوفہ سے باہر نکال لایاپھر سر جھکا کر کہنے لگا آقا زادو یہاں سے قادسیہ نزدیکی شہر ہے وہاں میرا ایک بھائی رہتا ہے جس کا نام عبداللہ ہے، وہ معاویہ ابن ابو سفیان کی طرف سے قادسیہ کا حاکم ہے، یہ میری انگوٹھی بطور نشانی اسے دکھانا، وہ آپ کو مدینے پہنچا دے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار