

Loading content...
پھر اس کے بعد عرض کیا اے میرے پاک شہزادو اب صبح ہونے والی ہے آج کا دن جیسے تیسے اس زندان میں گزارو جب رات ہوگی تومیں آپ دونوں کو کسی محفوظ مقام پر پہنچا دوں گا، یہ کہتے ہوئے وہ روانہ ہو گیا، مگر یہ دن شہزادوں کا انتظار میں بہت مشکل سے گزرا، قید سے رہا ہونے کی خوشی میں سارادن دونوں بھائی پروگرام بناتے رہے کہ جب ہم یہاں سے رہا ہو جائیں گے، تواپنی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا سے ملیں گے، بہنوں سے جا کر ملیں گے، سارے دکھ درد جاکر سنائیں گے ، جس وقت پاک والدہ صلوات اللہ علیھاکی گود میں سر رکھ کے سوئیں گے تو سب دکھ بھول جائیں گے،پھر فرماتے ہیں سمجھ یہ نہیں آتی کہ ہم اپنے پاک باباؐ کا احوال اپنی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا کو کیسے سنائیں گے ،پھر ایک دوسرے کو فرماتے ہیں کہ ہم اپنی بہنوں کو اپنے یہ دکھ درد کے حالات بالکل نہیں سنائیں گے ،کیونکہ وہ تو بہنیں ہیں وہ یہ کیسے برداشت کریں گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار