

Loading content...
چشم تاریخ نے دیکھا کہ کوفہ کے زیر زمین قید خانے میں ڈھلتی رات کے سمے فرشِ زمین پر ایک دوسرے کے گلے میں باہیں ڈالے دو معصوم بھائی لیٹے ہوئے ہیں، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی سے کہاکہ ہمیں اس زندان میں تقریباً چھ مہینے ہونے کو ہیں، یہ عجیب قید ہے کہ نہ کوئی پیشی ہے، نہ پکار ہے، صرف ایک داروغہ ہے جو صبح شام دو روٹیاں اور دو جام پانی دے کر بغیر کوئی بات کئے واپس پلٹ جاتا ہے، ہمیںکوئی خبر ہی نہیں ہے کہ حالات کیا ہیں، ہمارے پاک ماموں علیہ الصلوات والسلام نے کوفہ آنا تھا، ہماری پاک والدہ صلواة اللہ علیہا نے بھی اُن کے ساتھ آنا تھا، معلوم نہیں انہیں کسی نے باباپاک علیہ الصلوات والسلام کی رحلت کی خبر بھی پہنچائی ہے یا نہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار