

Loading content...
کیونکہ اسی سال ماہ رجب کے آخری عشرے میں جب قافلہ پاک واپس کوفے پہنچا تھا تو یہ ملعون واپس بصرہ جا چکا تھا جبکہ ان شہزادگان کی شہادت کے وقت یہ ملعون حاکم کوفہ تھا جس کی تفصیل اوپر بیان کی جا چکی ہے، شام سے واپسی کے بعد اگر یہ شہزادگان زندان میں ہوتے تو انہیں ضرور رہا کروایا جاتا کیونکہ واپسی پہ پورا کوفہ معذرت کیلئے آیا تھا اور سارے کوفیوں نے نصرت کا وعدہ کرنا چاہا تھا جس پر امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ اب نہ ہم آپ سے کوئی توقع رکھتے ہیں اور نہ تم ہم پر کوئی توقع رکھنا، یعنی اس وقت سارا کوفہ ساتھ دینے کو تیار تھا تو ان حالات میں ان پاک شہزادوں کا زندان میں رہ جانا اور اگلے سال ذوالحجہ یا محرم میں شہید ہونا قرین عقل نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار