

Loading content...
احباب گرامی یہاں یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ بعض کرائے کے لوگوں نے عزاداری کے خلاف کام کرنا شروع کر دیا ہے اور وہ ہر روایت کو مشکوک کرنے میں مصروف ہیں اور اس طرح کے مارکیٹ میں بہت سے کتب بھی آچکے ہیں جن میں یہ بات کہی جارہی ہے کہ شہزادگان جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام کا واقعہ ایک افسانہ ہے اور بعض کتب میں تو اس کا عنوان بھی یہی دیکھا ہے افسانۂ طفلانِ مسلمؐ علیہ الصلوات والسلام اس طرح کی باتیں وہ لوگ ان واقعات کو مشکوک کرنے کیلئے کرتے ہیں ورنہ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ یہ واقعہ جملہ کتب مقاتل میں موجود ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کسی واقعہ کی تفصیلات وجزئیات میں اختلاف اس کے جھوٹا ہونے کی دلیل نہیں ہوتی، ورنہ مقاتل کے سارے واقعات ہی کذب ثابت ہوجائیں گے، دوستو واقعات کی موجودگی کے بعد ان کی تنقیح و درستی تحقیق کے عمل سے ہوتی ہے جیسا کہ ابن شہر آشوب یا جناب شیخ صدوق نے انہیں اولاد جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام میں سے لکھا ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ یہ شام غریباں کو کربلا سے نکلے تھے پھر ایک سال زندان میں رہے اس کے بعد شہید ہوئے، یہ بات تحقیقی حوالے سے درست نہیں ہے کیونکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ واقعہ کربلا کے بعد ابن زیاد ملعون چھ ماہ تک حاکم کوفہ رہا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار