

Loading content...
قاضی شریح نے عرض کیا آپ تو اپنے پاک باباعلیہ الصلوات والسلام کو رو رہے ہیں اور مجھے آپ کی فکر ہو رہی ہے مجھے تو یہ بھی علم نہیں کہ یہ فرعونِ کوفہ کل آپ کے بارے میں کیا فیصلہ سنائے گا ،اُس وقت دونوں بھائی بے اختیار رودیئے، بڑے شہزادے نے روتے روتے فرمایا اب ہم کہاں جائیں ہماری ہر امید بکھر گئی ہے اگر ہم زنداں سے کسی طرح نکل بھی جائیں تو آخر ہم جائیں کہاں،ہمیں اپنی پردرد یتیمی کا احساس بہت شدت سے ہو رہا ہے وائے قسمت کاش آج ہمارے ماموں جناب عباس علیہ الصلوات والسلام یہاں ہوتے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار