

Loading content...
شہزادے کہتے ہیں کہ ہم جناب عقیل علیہ الصلوات والسلام کے پوتے اور جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے فرزند ہیں، ہم اپنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ کوفہ آئے تھے مگر یہ کوفہ ہمیں راس نہیں آیا ہم اپنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام سے بچھڑ گئے ہیں اور تنہا رہ گئے ہیں اب ہم وطن واپس جانا چاہتے ہیں مگر مجبوری یہ ہے کہ نہ تو ہمیں راستہ معلوم ہے اور نہ ہی ہم زیادہ دور تک پیدل چل سکتے ہیںہماری بہنیں صلوات اللہ علیہین ہمارا انتظار کر رہی ہوں گی آپ لوگ ہماری بے وطنی پر ترس کھاؤ اور ہمیں وطن کا راستہ بتا دو ،ان ظالموں نے معصوم شہزادوںعلیہم الصلوات والسلام کوکہا تو کچھ نہیںمگر انہیں اپنے ساتھ گھوڑوں پر سوار کر کے ابن زیاد ملعون کے دربار میں لے آئے… (R_152)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار