

Loading content...
معصوم شہزادے قافلے کی جانب دوڑے مگر یہ نازوں کے پروردہ شہزادے تھے یہ کہاں تک دوڑ سکتے تھے، تھوڑی دور تک بھاگنے کے بعد چھوٹے شہزادےؐ نے بڑے بھائی سے کہا کہ میں اب مزید نہیں چل سکتا میں بہت تھک گیا ہوں، وہیں دونوں شہزادے زمین پر بیٹھ گئے، قافلے نے جانا تھا سو چلا گیا، یہ دونوں کوفہ کے صحرا میں اکیلے رہ گئے،چاندنی رات تھی یہ معصوم کچھ دیر چلتے پھر بیٹھ جاتے پھر کچھ دیر چلتے پھر بیٹھ جاتے اسی طرح چلتے چلتے رات کا فی گزر گئی، ایک مقام پر آکر چھوٹے معصوم شہزادے علیہ الصلوات والسلام نے کہا میرا ویر اب میری ہمت بالکل جواب دے گئی ہے اب مجھ میں مزید چلنے کی ذرا بھی سکت نہیں ہے اس لا متناہی دشت کو دیکھ کر میرا دل ڈر رہا ہے میرے پاؤں پہ ورم آ گئی ہے اور سفر بھی طویل نظر آ رہا ہے اور مجھے تو یوں لگتا ہے جیسے میری قسمت میں اپنی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا سے ملنا لکھا ہی نہیں ہے، پھر ایک مقام پر دونوں معصوم شہزادیعلیہم الصلوات والسلام بیٹھ گئے، بڑے بھائی نے چھوٹے کو سہارا دیا رات کی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی، یہ دونوں بھائی تھکے ہوئے تھے، ایک دوسرے کے گلے میں بانہیں ڈالے ڈالے انہیں وہیں نیند آ گئی ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار