

Loading content...
جس وقت یہ اعلان قاضی شریح نے سنا تواُس نے ابن زیا دملعون سے کہا کہ تم ان معصوموں سے کوئی تعرض نہ کرو کیونکہ ان معصوم بچوں کا تو کوئی جرم نہیں، انہیں اگر کوئی وطن پہنچانا چاہے تو تم اسے اس کی اجازت دے دو، مگر اس ملعون نے کہا کہ اگر میرے اعلان سے پہلے انہیں کوئی میرے سامنے پیش کردیتا تو میں ضرور یہی فیصلہ کرتا مگر اب میں اعلان کر چکا ہوں اس لئے اپنے اس اعلان پر عمل کروں گا،یہ سن کر قاضی کے پیروںتلے سے زمین نکلی گئی ، قاضی بہت پریشان تھا کہ کسی صورت بچوں کو اپنے گھر سے روانہ کردوں تاکہ میں امانت سے عہدہ برا بھی ہو جائوں اور فرعونِ کوفہ کو پتہ بھی نہ چلے ،مگر اسے کوئی راستہ نظر نہیں آیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار