

Loading content...
میں نے عرض کیا تھا کہ جس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام قاضی شریح کے گھر سے روانہ ہونے لگے تھے تو انہوں نے اپنے دونوں فرزند اس ملعون کے حوالے کئے تھے کہ یہ ہماری امان ہیں اورانہیں کسی صورت مدینہ پہنچا دینا، جس وقت امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام شہید ہوگئے تو ابن زیاد ملعون کو اطلاع ملی کہ جناب امیر مسلمعلیہ الصلوات والسلام کے دو فرزند بھی ان کے ساتھ آئے تھے اوروہ اب کوفہ کے ہی کسی گھر میں چھپے ہوئے ہیںتواِس ملعون نے اعلان کروایا کہ ہم امیر مسلمعلیہ الصلوات والسلام کے شہزادوں پر انعام مقرر کرتے ہیں جو شخص ان کے بارے میں اطلاع دے گا اسے ایک ہزار درہم انعام دیا جائے گا اور اگر ہمیں یہ اطلاع مل گئی کہ وہ کسی کے گھر میں چھپے ہوئے ہیں تو ہم اس گھر کے تمام افراد کو حکومت کی مخالفت کے جرم میں برباد کر دیں گے اور انہیں بیچ چوراہے قتل کروادیں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار