

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ 16ذوالحجہ15ستمبر منگل کی رات تھی ابھی چاند طلوع نہیں ہوا تھا کوفہ کی گلیوں میں سے ایک نوجوان چلا آ رہا تھا اُس کے پیچھے دو معصوم تھے جنہوں نے اپنے چھوٹے چھوٹے عمامے کے پلو سے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے، یہ تیز تیز چلتے ہوئے کوفہ کے باب الحجاج کی طرف آرہے تھے کیونکہ آج یہاں سے ایک قافلہ مدینہ کی طرف جانے والا تھا، اس قافلے کو آج رات کسی وقت روانہ ہونا تھا اوران معصوم بچوں نے اس قافلے میں شامل ہو کر جانا تھا، یہ کون تھے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار