

Loading content...
قاضی شریح اس تہہ خانے کی طرف روانہ ہوا، یہ ملعون بھی اس کے پیچھے چل پڑا، جب یہ تہہ خانے میں پہنچے تو غلاموں نے مشعلیں اٹھارکھی تھیں، ابن زیاد ملعون نے جا کے وہ صندوق کھولا اور کھولتے وقت اس ملعون نے جان بوجھ کراس صندوق کوزمین پر الٹ دیا اور ظاہر یہ کیا کہ جیسے اس کے ہاتھ سے چھوٹ گیا ہو، وہ 50ہزار دینارزمین پر بکھر گئے اور مشعلوں کی روشنی میں دیناروں کی چمک قاضی کی آنکھوں میں پڑی اس وقت ابن زیاد ملعون کو قاضی کی آنکھوں میں لالچ کی چمک دکھائی دی وہ فوراً سمجھ گیا کہ لوہا گرم ہے اب مجھے ضرب لگا دینی چاہئے اس ملعون نے کہا قاضی جی اگر تم میری منشاء کا فتویٰ دے دیتے تو میں یہ ایک لاکھ دینار تمہیں دے کر چلا جاتاجبکہ وہ صرف پچاس ہزار دینار تھے قاضی جی نے فوراً جواب دیا کہ اگر ان دیناروں کا ذکر کسی کے سامنے نہ ہوتوپھر میں فتویٰ دینے کیلئے تیا رہوں ، اس وقت ابن زیاد ملعون نے کہا کہ فتویٰ کیلئے کوئی نہ کوئی جواز بنایا جاتا ہے تم امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کو شہید کرنے کیلئے کیا جواز بنائو گے، قاضی نے جواب دیا کہ میں فتوے میں لکھوں گا کہ امت مسلمہ میں فساد اور تخریب پیدا کرنا اور فتنہ پھیلانا وہ جرم ہے جس کی سزا قتل ہے کیونکہ حدیث شریف میں ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار