

Loading content...
اس کا نام شُرَیح بن حارث بن مُنتَحِج کندی تھا، بعض لوگوں نے اس کے باپ کا نام معاویہ ابن ابو سفیان لکھا ہے مگر یہ درست نہیں کیونکہ یہ نام اس کی منافقت کی وجہ سے مشہور ہوا تھا کہ یہ معاویہ ابن ابو سفیان کا بیٹا ہے، اس کی کنیت ابو امیہ تھی، یہ خلیفۂ ثانی کے زما نے سے کوفہ کا قاضی مقرر ہوا تھا اوریہ ایسا سیاست دان تھا کہ آنے والے کسی بھی حاکم نے اسے تبدیل نہیں کیا، حتیٰ کہ امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے کئی مرتبہ اسے معزول کرنے کا ارادہ فرمایا مگر اہل کوفہ ہنگامہ کرنے پر اتر آتے تھے، اِس نے 27 ہجری میں یہ عہدہ سنبھالا تھا اور سن87 ہجری میں اسکی موت نے یہ عہدہ خالی کروایا یعنی اس نے پورے 60سال اپنی موت تک کوفہ کی قضاوت سنبھالے رکھی اور یہ سن 87 ہجری کو 108سال کی عمر میں جہنم رسید ہوا، اس60سالہ دورِ قضاوت میں یہ صرف تین سال کیلئے معزول کیا گیا تھا یہ عبداللہ ابن زبیر کا زمانہ تھا اس کے بعد پھر جب حجاج بن یوسف ملعون حاکمِ کوفہ بنا تو اُس نے اِسے دوبارہ بحال کر دیا تھا کیونکہ یہ اموی ملاعین کابڑا خاص خوشامدی تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار