

Loading content...
وہ آپس میں یہ مشورہ کر رہے تھے اور دوسری طرف ان معصوموں کے سامنے سرداب میں کھانا جوں کا توں پڑا تھا اور وہ دونوں مسلسل رو رہے تھے، قاضی شریح نے کہا کہ ہم انہیںکہتے ہیں کہ ہم نے آپ کے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کی خبر معلوم کرنے کیلئے آدمی روانہ کر دیا ہے تب تک آپ کھانا کھا لیںاور جیسے ہی وہ خبر لانے والا واپس آیا ہم آپ کو آپ کے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کی طرف سے خیر کی خبر سنائیں گے، یہ مشورہ کر نے کے بعد تمام گھر والے سرداب میں آئے تاکہ بچوں کو کھانا کھلایا جاسکے، انہوں نے آ کر پاک شہزادگانعلیہم الصلوات والسلام کے ساتھ وعدہ کیا اورانہیں کھانا کھلایا، قاضی کی بیوی نے دونوں معصوم شہزادوں کو پیار کیااس کے بعد معصوم شہزادوں نے کھانا تناول کر لیا ،لیکن کھانا تناول کرنے کے بعد معصوم پھر سے رونے لگ گئے اور کہنے لگے کہ ہمیں ہماری پاک ولدہ صلوات اللہ علیھا کے پاس جلدی پہنچا ؤ ،قاضی نے کہا کہ اس وقت آپ کی زندگی خطرے میں ہے اور آپ کے ساتھ ساتھ میرا گھر بھی برباد ہو جائے گاابھی آپ کچھ وقت چپ چاپ یہاں گزاریں جیسے ہی مجھے موقع ملے گا میںآپ کو وطن واپس پہنچانے کی کوشش کروں گا ،یہاں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ قاضی کون تھا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار