

Loading content...
یہ صورت حال دیکھ کے کنیز واپس لوٹ آئی اوراُس نے اہل خانہ کو بتایا کہ وہ دونوں معصوم رو رو کر اپنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں پوچھ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم تب تک کھانا نہیں کھائیں گے جب تک کہ ہمیں ہمارے باباپاک علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں نہیں بتایا جائے گا ،قاضی شریح نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مشورہ کیا اور کہا کہ یہ بچے بہت کمسن ہیں اور پردیس کا معاملہ ہے اورپردیس میں یتیمی کی خبر سنانا بہت مشکل ہے، اگر یہ اپنے گھر میںوالد کی شہادت کی خبر سنتے تو ان کی والدہ پاک صلوات اللہ علیھا انہیں سنبھال لیتیں ایک دفعہ سینے سے لگاکر پیار کر لیتیں تو ان کا دکھ کافی حد تک کم ہو جاتا اورانہیں کافی حد تک تسلی مل جاتی ، مگر یہاں تو نہ ان کی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا ہیںاور نہ کوئی دوسرا اپنا موجود ہے اس حال میں ہم انہیں یہ اندوہناک خبر سنائیں تو کیسے سنائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار