

Loading content...
رات ہوگئی تو قاضی شریح کی ایک کنیز ان دونوں بچوں کا کھانا لے کر سرداب (تہہ خانے)میں داخل ہوئی اس نے آ کر اِن دونوںکے سامنے کھانا رکھا، انہوں نے کھانے کی طرف ہاتھ نہیں بڑھایا بلکہ بڑے بھائی نے کنیز سے سوال کیا کہ کیا ہمارے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کی کوئی خبر آئی ہے کہ وہ کہاں ہیں؟ اور کس حال میں ہیں ؟ ہم کب تک واپس مدینے جائیں گے؟ انہوں نے ایک ساتھ بہت سے سوال پوچھ ڈالے مگر کنیزجواباً بالکل خاموش رہی کیونکہ اسے سختی سے منع کیا گیا تھا کہ اِن معصوم بچوں کو اُن کے مظلوم بابا علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کا ہرگز پتہ نہ چلے ،اس کنیز نے بات بدلنے کی کوشش کی اور کہا کہ آپ پہلے کھانا کھائیں مگر معصوم رو کر کہنے لگے کہ جب تک آپ ہمیں ہمارے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں کچھ نہیں بتائیں گی ہم کھانا نہیں کھائیں گے،۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار