

Loading content...
12ذوالحجہ 11ستمبر سنہ680ء عیسوی بروز جمعہ شام کے وقت قاضی شریح کے گھر کے سرداب(تہہ خانہ) میں جوکہ کوفہ میں واقع تھا دو معصوم تنہا بیٹھے ہوئے تھے، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کے چہرے کی طرف دیکھ کر کہا کہ بہت دن گزر گئے ہیںپتہ نہیں شائد ہمارے بابا اس طرح ہمیں تنہا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے ہیں؟ بڑے بھائی نے جواب دیا کہ وہ ہمیں اس طرح چھوڑ کر وطن واپس نہیں جا سکتے، ضرور ان کی کوئی مجبوری ہو گی جس کی وجہ سے وہ ہمیں ملنے نہیں آسکے، یہ سن کے چھوٹے معصوم نے روتے ہوئے کہا کہ مجھے آج پاک والدہ صلوات اللہ علیھابہت یاد آرہی ہیں،یہ سن کر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو سینے میں بھینچ لیااور کہا کہ آج جس وقت قاضی شریح کی بیوی یا اس کا بیٹا اسد ہمارا کھانا لے کر آئیں گے تو ہم ان سے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے بارے میںضرور پوچھیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار