

Loading content...
جناب عباس علیہ الصلوات والسلام نے تڑپ کر عرض کیا آقا مسجد کا مینار بہت بلند ہے اور جس حالت میں جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام اس وقت موجود ہیں اگر ان پرتلوار چل گئی تو ان کا سر اطہر زمین کی طرف آئے گا میں چاہتا ہوں کہ میں اس پاک سر کواپنی جھولی میں لے لوں ، اس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے روتے ہوئے فرمایا کہ آپ ذرا مینار کے نیچے تو نگاہ فرمائیںشہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام نے نگاہ فرمائی تو دیکھا کہ ایک سیاہ برقعہ پوش مستور صلواة اللہ علیہا ہیں جنہوں نے اپنی چادر کا دامن پھیلا یا ہواہے اور رو کر فرمارہی ہیں آؤ میرے لعل ماں کی آغوش حاضر ہے آپ کے ان دکھوں پر ماں واری جائے آپ تو ایسے دکھوں دردوں کے عادی بھی نہیں تھے آؤ میرے لعل آؤ اور آ کر مجھ سے اس سرخ ریش اطہر پر بوسہ لو پھر روتے ہوئے فرماتی ہیں افسوس تو اس بات کا ہے کہ آج ایک نہیں دو دو دکھ دیکھنے پڑ گئے ہیں ایک طرف آپ شہید ہو رہے ہیں اور دوسری طرف میری بیٹی بیوہ ہو رہی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار