

Loading content...
جناب عباس علیہ الصلوات والسلام جلدی سے اپنے رہوار سے اترے، انہوں نے قریب جاکر قدم مبارک کا بوسہ لیا ، تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام نے کوچ سے پیشانی اٹھائی گریہ کرنے کی وجہ سے آنکھیں سرخ تھیںرومال سے آنسو صاف کئے، جناب عباس علیہ الصلوات والسلام نے عرض کی آقا خیریت ہے آپ رو کیوں رہے ہیں؟ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں میرے زورِ کمر بھائی آج ہمارے دکھوں کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ،آج کوفہ میں ایک اور امیر پر ظلم و ستم کی بارش ہو رہی ہے ، آج دوسرے علی علیہ الصلوات والسلام کو مسجد ِ کوفہ میں شہید کیا جا رہا ہے پھر روتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ مسجدِ کوفہ کے مینار پرہمارے بھائی امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام سر جھکائے کھڑے ہیں اور عرض کر رہے ہیں، اکبرکے پاک باباعلیہ الصلوات والسلام آپ جہاں بھی ہیں ہمیں اپنا دیدار کروائیں ،اُس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے کوفہ کی جانب رخ کر کے فرمایا میرے ویر آپ بھی اس مظلوم کی آخری زیارت کر لیں آپ نے جانے میں بہت جلدی کی ہے ورنہ آنا تو ہم نے بھی آپ ہی کے پاس ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار