

Loading content...
عین یہی وقت تھا کہ جب تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام مکہ سے چل کر بستانِ عامر سے ہوتے ہوئے ذات العرق کی طرف مصروف سفر تھے، کبھی کبھی پاک بہنوں صلوات اللہ علیہن کے محملوں سے پیچھے رہ جاتے تھے اور آنکھوں پر رومال رکھ کر گریہ فرماتے ، اچانک پاک ہمشیر صلوات اللہ علیہانے دیکھا کہ پاک بھائی نظر نہیں آرہے، انہوں نے فوراً پردوں کے ضامن ویر جناب عباسعلیہ الصلوات والسلام کو یاد کیا اور فرمایا کہ کافی دیر ہوچکی ہے ہمیں ہمارے پاک بھائی نظر نہیں آرہے ، آپ فوراً ان کا پتہ کریں اور ان سے کہیں کہ ہم صبح سے دیکھ رہے ہیں کہ اپ ہم سے نظر نہیں ملا رہے ، وہ کون سا دکھ ہے جو آپ بہن سے چھپانا چاہتے ہیں اور مجھ سے چھپ چھپ کے آنسو بہا رہے ہیںانہیں عرض کریں کہ ہم ہر دکھ سہہ جانے کا حوصلہ رکھتے ہے،آخر ایسا کون سا راز ہے جو آپ اپنی بہن سے چھپا رہے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار