

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ جس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے نماز کی اجازت طلب کی تو انہیں اجازت نہیں دی گئی ،اس کے بعد ملعون نے بکواس کی کہ آپ نے میرا بہت سارا خون بہایا ہے اب میں بھی اس کا بدلہ لینا چاہتا ہوں، یہ کہتے ہی اس ملعون نے اچانک تلوار کا وار کر دیا مگراس ملعون کی تلوار پھسل گئی اور ایک ہلکا سا زخم آیا،اُس وقت جناب امیر مسلمعلیہ الصلوات والسلام نے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ ہم نے تو تمہارا کافی سارا خون بہایا تھا یہ تو اُس کے برابر نہیں ہو سکتا ، اس پاک گھر کا یہ خاصہ تھا کہ جب بھی اس پاک گھر کا کوئی فرد شہید ہوتا تھا تو ہمیشہ آخری وقت اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ ہوتی تھی ، اس کے بعد جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے آسمان کی طرف نگاہ اٹھائی اور دعا فرمائی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار