

Loading content...
یہاں یہ عرض بھی کرتا چلوں کہ جناب مختیار ثقفیعلیہ السلام کے دورِ حکومت میں جنگ خاور (جو نہر خاور کے کنارے پر ہوئی تھی) اُس کے دوران جناب ابراہیم بن مالک اشترعلیہ السلام کے ایک صحابی عبدالرحمن بن حصین مرادی نے دیکھا تھا کہ یہ رشید ملعون بھی جنگ میں شریک ہے، عبدالرحمن نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ ِاس ملعون کو زندہ پکڑ کر میرے پاس لے آئو کیونکہ میں نے ایک قرض چکانا ہے، ان کے ساتھیوں نے اس ملعون کو گھوڑے سے گرا کر پکڑ لیا تھا لا کر جناب عبدالرحمن علیہ السلام کے سامنے پیش کر دیا ، جس وقت یہ سامنے آیا تھا تو انہوں نے اس رشید ملعون کو بڑے درد ناک طریقے سے فی النار کیا تھا اور کہا تھا کہ میں یہ جناب ہانیعلیہ السلام کا قصاص لے رہا ہوں، اب تم وہ وقت یاد کرو کہ جس وقت تم نے ہمارے سامنے ہمارے سردار کو شہید کیا تھا، آج اپنے باپ عبیداللہ ابن زیاد ملعون کو بلاؤ کہ وہ آکر تمہیں بچائے، اس کے بعد ایک ایک عضو کاٹ کر آخر میں اس کا سر تن سے جدا کیا تھا …(R_148)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار