

Loading content...
پھر ملعون ازل نے حکم دیا کہ ان کے جو جو ساتھی گرفتار ہیں ان سب کو شہید کر دیا جائے، ان کے واقعات پھر کسی موقع پر بیان کروں گا کیونکہ ان میں سے ہر شہید کے واقعات ایک ایک مجلس کا تقاضہ کرتے ہیںجو میں ایک ہی نشست میں بیان نہیںکر سکتا یہاں صرف ان عشاقِ ازل کے نام بتانے پر اکتفا کرتے ہوئے عرض کروں گا کہ ان کے بعد جناب ہانی علیہ السلام کو دربار میں لایا گیا، انہوںنے دربار میں آتے ہی سوال کیا کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کا کیا بنا، انہیں کسی نے بتایا کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو شہید کرنے کیلئے مسجد کے مینار کی طرف لے گئے ہیں ،اُس وقت جناب ہانیعلیہ السلام گو کہ بہت ضعیف تھے مگرایسے روئے جیسے کوئی معصوم بچہ دھاڑیں مار مارکر روتا ہے ، ملعونِ ازل نے کہا کہ اب آپ بتائیں کہ آپ کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے ، انہوں نے فرمایا ارے اواحمق تم یہ سوچ رہے ہو گے کہ میں تم سے اپنی زندگی کی بھیک مانگوں گا مگر تمہیں علم نہیں کہ جس کا جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام جیسا مہمان شہید ہو رہا ہو اور وہ اسے بچابھی نہ سکے تو کیا اُس کا اِس دنیا میں زندہ رہنا جائز بھی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار