

Loading content...
انہوں نے فرمایا او ملعون اگر پہلے ہم نے نصرت کا اقرار کرنے سے گریز کیا ہے تو اس کی وجہ یہ تھی کہ ہم مزید زندہ رہ کر اپنے شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کرنا چاہتے تھے، اب اگر قسمیں اٹھوا رہے ہو تو ہم قسم کھا کر اس بات کا برملا اقرار کرتے ہیں کہ ہم جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کیلئے ہی آئے تھے اور ان کی نصرت میں جان دینے کیلئے تیارکھڑے ہیں، ہمیںتو اس بات کا افسوس ہے کہ ہم جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی کوئی نصرت ہی نہیں کر سکے، اب انکے بعد انتقام کی خواہش تھی جس کے لئے زندہ رہنا چاہتے تھے مگر اب ہم ان کے بعد کیا زندہ رہیں گے؟ اس ملعون نے حکم دیا کہ ان کو جبانہ سبیع کے علاقہ میں لے جاکر شہید کردیا جائے… (R_145)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار