

Loading content...
اس کے بعد اس ملعون نے دربار کے تنخواہ دار جلاد بکیر ابن حمران نہروانی کی طرف دیکھا اور اس سے مخاطب ہو کر کہا کہ تم پر ان کے دو قرض ہیں تم بھی تویہ اتارلو، پہلا قرضہ یہ ہے کہ امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے تمہارے ملعون باپ کو نہروان میں فی النار کیا تھا اور یہ ان کی پاک دختر صلواة اللہ علیہا کے سرتاج ہیں اُس قتل کا بدلہ تم آج لے لو اوردوسرا قرض آج کا ہے کیونکہ کہ تمہارے بازو کا گوشت انہوں نے کاٹ پھینکاہے اس تازہ قرض کو بھی آج ہی اتارلو، انہیں مسجد کے مینار کے اوپر لے جا کر وہاں اس طرح شہید کرو کہ انہیں شہید ہوتا ہوا پورا کوفہ دیکھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار