

Loading content...
ابن زیاد ملعون نے کہا کہ انہوں نے وصیت کی ہے کہ خط لکھ کر امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کو کوفہ آنے سے روک دو ،تو تم یہ کام فوری طور پر کرو کیونکہ اس میں ہمارا بھی فائدہ ہے، دوسری وصیت انہوں نے یہ کی ہے کہ ان کاسامان فروخت کر کے ان کا قرضہ ادا کر دیا جائے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہمیں ان کی جان کی ضرورت تھی، ان کے مال سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں، بے شک وہ فروخت کر کے ان کا قرض ادا کر دویا سامان وطن روانہ کرو یا جو بھی کرو یہ تمہارا مسئلہ ہے، ان کی لاش سے بھی مجھے کوئی دلچسپی نہیں میںصرف ان کا سر اطہر اپنے پاس رکھوں گا کیونکہ میں یہ سر اطہر یزید ملعون کے پاس بطور تحفہ بھیجناچاہتا ہوں…(R_144)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار