

Loading content...
جس وقت آپ نے یہ وصیتیں فرمائیں تو یہ ملعون انہیں سن کر سیدھا ابن زیاد ملعون کے پاس آیا اورساری باتیں کھول کر بتا دیں، اس وقت ابن زیاد ملعون نے عمر ابن سعدکی بات سن کر طنزیہ قہقہ لگایا اور کہا کہ جو خیانت میں بڑے بدنام ہوں ان کے بارے میںبھی کبھی کبھی یہ سنتے میں آجاتا ہے کہ انہوں نے بھی امانت کا خیال رکھا ہے مگر کسی امین کو خائن بنتا پہلی بار دیکھ رہا ہوں، انہوں نے تمہیں پوشیدہ طور پر اپنی وصیت کا امین بنایاہے اور تم نے سب کچھ مجھے بتا کر خیانت کا ارتکاب کر دیا، یہ ملعون بہت شرمندہ ہوا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار