

Loading content...
دوسری وصیت یہ ہے کہ ہم جب سے کوفہ آئے ہیں تو ہم نے مالِ امام میںسے کچھ بھی خرچ نہیں کیا بلکہ اپنا خرچ خود کرتے رہے ہیں اس کی وجہ سے ہم سات سو درہم کے مقروض ہیں کیونکہ ہم نے قرض لے کرضروریات زندگی پوری کی ہیںاور ہم نے شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا تھا کہ جس وقت کوئی شہید درجہ شہادت کو پہنچتا ہے تو اس کے خون کے پہلے قطرے کے زمین پر آنے سے پہلے اس کا سب کچھ معاف کردیا جاتا ہے لیکن اگر اس نے کسی کا قرض یا اجر دینا ہوتو وہ معاف نہیں ہوتا، اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا گھوڑا جوکہ بہت قیمتی ہے، ہماری تلواربھی ہے یہ ٹوٹی ہوئی زرہ بھی ہے یہ تمام چیزیں بہت قیمتی ہیں انہیں فروخت کر کے ہمارایہ قرض اتار دینا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار