

Loading content...
اس ملعون نے جواب دیا کہ ابھی مجھے بہت سے فیصلے کرنے ہیں اس لئے آپ سے زیادہ بحث نہیں کرنا چاہتا، اب آپ اپنی کوئی آخری خواہش بیان کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں کیونکہ میں آپ کو شہید کرنے کا مکمل پروگرام بنا چکا ہوں ،جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایاہم کچھ وصیتیں کرنا چاہتے ہیںاس ملعون نے کہا اس دربار میں جوبھی آپ کو امین نظر آئے اُسے تنہائی میں لے جا کر بیشک وصیت کرلیں،اس وقت جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے چاروں طرف نگاہ فرمائی تو سامنے ایک کرسی پر عمر ابن سعد ملعون بیٹھا ہوا نظر آیا، آپ نے فرمایا اے عمر ابن سعد تم ہماری آخری وصیت سن لو، اس نے ابن زیاد ملعون کے ڈر سے وصیت سننے سے انکار کردیا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار