

Loading content...
تھوڑی دیر کے بعد اس انتظار گاہ میں ابن زیاد ملعون کا حاجب (دربان)آیا اور اس نے کہا کہ ملعون ازل عبیداللہ ابن زیاد تخت پر بیٹھ چکا ہے اب آپ دربار میں آسکتے ہیں ، ابن اشعث ملعون جناب امیرمسلم علیہ الصلوات والسلام کو لے کر دربار میں داخل ہوا،جس وقت امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام دربار میں پہنچے توانہوں نے فرعونِ کوفہ کو سلام تک نہیں کیا،ابن اشعث ملعون نے کہا کہ آپ امیر کوفہ کو سلام کریں انہوںنے فرمایا سلام صرف مسلمانوں کیلئے ہوتا ہے کفار کیلئے نہیں ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار