

Loading content...
تیسری مرتبہ پھرپانی مانگاتو اس بار سلیمان پانی دینے کے لئے آگے نہیں بڑھا بلکہ عمارہ بن عقبہ بن ابی معیط کا غلام جس کا نام قیس تھا اس نے اپنے سردار سے پوچھا کہ اگر مجھے اجازت ہو تو میں انہیں پانی پیش کروں،عمارہ بن عقبہ نے اسے اجازت دی، اس وقت وہ پانی لے کر آپ کے قریب آیا،آپ نے پانی منہ میں ڈالا کیونکہ دہن مبارک میں بھی خون تھا اس لئے انہوں نے اس پانی سے کلی کی تو چند دندان مبارک پانی کے ساتھ باہر آ گئے اس کے بعد بقیہ پانی زمین کے سپرد کر دیا اور فرمایا شاید ہمارا اس دنیا سے دانہ پانی اٹھ گیاہے اب ہمیں خود ہمارے جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آکر آبِ کوثر پلائیں گے،اس کے بعد پھر آپ نے پانی طلب نہیں فرمایا … (R_143)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار