

Loading content...
یہ سن کر جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے سامنے کھڑے ہوئے لوگوں کی طرف دیکھ کر فرمایا کوئی ہے جو ہمیں پانی پلا دے؟اس وقت عمر ابن حریث ملعون کا ایک غلام تھاجس کا نام سلمان یابعض روایات میں سلیم بتایا جاتا ہے اس نے اپنے مالک عمر ابن حریث مخزومی کی جانب دیکھ کر کہا کہ اگر اجازت ہو تو میں اس مظلوم کو پانی پلا دوں،اُس نے سر کے اشارے سے اجازت دی،وہ جلدی سے گیا اور ایک گھڑے میں سے پانی بھر کرجناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو پیش کر دیا،جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے اس کا شکریہ ادا کیا اورپابندِ رضا ہاتھوں کا سہارا دیتے ہوئے پانی کاپیالہ اپنے ہونٹوں کے قریب لے گئے،پانی ہونٹوں کے قریب گیا تو دہن مبارک سے خون جاری ہوا اور وہ خون پانی میں شامل ہو گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار