

Loading content...
عبیداللہ بن عباس بن مرد اس مسلمی روایت کرتا ہے کہ میں گھوڑے پر سوار ہو کے اس ناقہ کے ساتھ ساتھ آرہا تھا اور جیسے ہی میری ناقہ پر نگاہ پڑی تومیں نے دیکھا کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام گریہ فرما رہے ہیں، میں اُن کی ناقہ کے قریب اپنا گھوڑا لے گیا اور عرض کیا آقا جو اتنے بڑے بڑے کام کرتے ہیں اُن کے ساتھ اکثر ایسا ہی ہوتا ہے کہ جیسا آپ کے ساتھ ہو رہا ہے، مگر اتنا بڑا کام کرنے والے کبھی روتے ہوئے نہیں دیکھے گئے وہ ہمیشہ مسکراتے ہوئے اپنی زندگی کو مقصد اعلیٰ پر قربان کر دیتے ہیں، جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے سراٹھایا اور فرمایا کہ ہم اپنی ذات کیلئے تونہیں رو رہے واللہ ہم نے اپنی زندگی میں کبھی بھی شہادت کو ناپسند نہیں کیا بلکہ ہماری اولین خواہش ہی یہی رہی ہے کہ ہماری زندگی اپنے پاک مالک کی راہ میںخرچ ہو،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار