

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ بکیر ابن حمران (جو کوفہ کا تنخواہ دار جلاد تھا) کے وار سے آپ شدید زخمی ہوگئے ساتھ ہی ظالمین نے مل کر حملہ کردیا، طوعہ خاتون سلام اللہ علیھا اپنے مکان کی چھت پرچڑھ کر بین کررہی تھیں کہ او اہل کوفہ آؤ اور آ کر میرے گھر پر ہوتا ہوا یہ ظلم دیکھو اور دیکھو کہ کس بے دردی سے مجھ بد نصیب کے مہمان کو مارا جا رہا ہے آج تک اگر دشمن بھی کسی کا مہمان ہوا ہے تو اسے بھی کسی نے نقصان نہیں پہنچایا مگر میرے گھر کے سامنے تو عقیل علیہ الصلوات والسلام کے پاک لعل کو شہید کیا جا رہا ہے اس کے بعد طوعہ خاتون سلام اللہ علیھا محمد بن اشعث بن قیس سے مخاطب ہوئیںکیونکہ وہ ان کا سوتیلا بیٹا تھا وہ کہتی ہیں او ملعونِ ازل کم سے کم تم تو یہ ظلم نہ کرتے یہ مظلوم سید علیہ الصلوات والسلام ایک میرے ہی مہمان تو نہیں تھے یہ تمہارے بھی تو مہمان تھے بلکہ پورے کوفہ کے مہمان تھے، اگر سارے کوفی ظلم پر تل ہی گئے تھے تو تب بھی تمہارایہ حق نہیں بنتا تھا بلکہ تمہیں تو ان کی حفاظت کرنی چاہئے تھی کیونکہ یہ تمہاری ماں کے گھر میں مہمان تھے اور عرب کے لوگ مہمان کی نصرت میں جان دینا فخر سمجھتے ہیں، تم تو کچھ شرم کرتے پھر روتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں تمہاری ماں ہوں اے ظالم اور یہ مجھ دکھیا کے مہمان ہیں اور ذات جلی کا فرمان ہے کہ مہمان خالق کی امان ہوتا ہے اوراگر کوئی کافر بھی آ کر مہمان ہو جائے تو اس کی زندگی کی حفاظت بھی فرض ہے اور ہمارا یہ مہمان کوئی عام مہمان تو نہ تھا بلکہ یہ تو فرزند نبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم تھے ، مگر جس وقت ابن اشعث ملعون نے ماں کی کوئی بات بھی نہ سنی تو اس ضعیف مستور نے تمام اہل کوفہ کو مخاطب کر کے رو رو کے فریاد کی کہ اے اہل کوفہ مجھ دکھیا پہ احسان کرو بے شک میرے گھر کی ایک ایک چیز لوٹ کر لے جاؤ مگر میرے مہمان کی زندگی بچا لو یہ تنہاہیں سید بھی ہیں مسافر بھی ہیں ان کی مدد کرو یہ پردیسی ہیں اور ان کی پاک بیٹیاںصلوات اللہ علیہن بھی اِس وقت پردیس میں ہیں خدارا ان کی بیٹیوں صلوات اللہ علیہن کو پردیس میں کوئی دکھ نہ دکھاؤ انہیں بچا لو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار