

Loading content...
اس دوران جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام شدید زخمی ہو گئے ان کی ضعیفی بھی تھی، اُس وقت یہ اپنے راہوار سے اترے اور ایک مکان کی دیوار سے ٹیک لگا کر اکڑوں بیٹھ گئے، اس وقت جسم اطہر سے خون جاری تھا، وہ مکان جس سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے وہ بکیر ابن حمران ملعون کا تھا، اس ملعون کا باپ حمران جنگ نہروان میں جناب امیرِ کائنات علیہ الصلوات والسلام کے ہاتھوں فی النار ہوا تھا، اِ س ملعون نے اپنے مکان کی چھت سے جھانک کر انہیںدیکھا اور پھر وہ فوراً نیچے اترا اور دیوار کی اوٹ سے چھپتا ہواایک کونے سے اچانک ہی جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام پرحملہ آور ہوا اور تلوار سے وار کیا جس کے نتیجے میں آپ کے ہونٹ اور دندان مبارک زخمی ہوگئے، آپ نے جوابی وار کیا جو اس ملعون کے ایک بازو پر ایسا لگا کہ اس کے بازو سے گوشت کا ایک بڑا ٹکڑا نکال کر لے گیا مگر وہ ملعون خود بچ گیا،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اُس وقت ظالمین نے امان نامہ پیش کیا جس کی وجہ سے آپ گرفتار ہوئے مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہوا کیونکہ آپ نے اپنی رجز میں قسم دے کر فرمایا تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد رہ کر ہی جام شہادت نوش کریں گے، اس لئے آپ کا خود کو پیش کرنا ناممکن ہے اس لئے مقتل ابی مخنف کی یہ روایت کہ گڑھا کھودا گیا اور اس میں آپ گرے یا امان نامہ قبول کرنے والی روایت قرین عقل و تاریخ نہیں لگتی (واللہ اعلم بالصواب)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار