

Loading content...
اے ملعون! تجھے یہ علم بھی ہے کہ تم نے ہمیں کس کی طرف بھیجا ہے یہ وہ ذات ہیں جو عالم جلال میں غضب ناک شیر ہیں، جو عرصہ کار زار میں اللہ کی چمکتی ہوئی تلوار ہیں، تم نے ہمیں اُس خاندان کے جوان کے ساتھ لڑنے کیلئے بھیجا ہے جو اللہ کی طرح پوری کائنات پر کلی تصرف رکھتے ہیں، ان کے ہاتھ میں جو تلوار ہے وہ نوشتہئِ تقدیر کے ساتھ کھیلنا اپنا مشغلہ سمجھتی ہے، تم نے ہمیں کوفہ کے کسی بقال (سبزی فروش) کی طرف تو نہیں بھیجا کہ وہ دکان پر بیٹھا ہے اور ہم اسے کان سے پکڑ کر لے آئیں گے ،یا تم نے ہمیں موصل کے جرامقہ میں سے کسی جرمقی کی طرف تو نہیں بھیجا جو پورے عرب میں بنیئے اور بزدل مشہور ہیں ،یہ تو اللہ کے شیر وں میں سے ایک اسداللہ الغالب ہیں اگر انہیں گرفتار کرنا ہے تو ایک بڑی فوج بھیجو ورنہ ہم بھی واپس آرہے ہیں یہاں رک کر ہم نے موت کو ماں تو نہیں بنانا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار