

Loading content...
فرمایا اے فرشتہ اجل آج دور بیٹھو اور نظارہ کرو اور موت بن کر دشمن کے سر پر چلتی میری تلوار کے جوہر دیکھو آج میں نے اس شہر میں موت کا بارزار گرم کرنا ہے آج تم کسی کی روح قبض کرنے کا مت سوچنا بلکہ آج لاشوں کے انبار دیکھو اور بجلی کے کوندے کی طرح جسم کے پار ہوتی میری تیغ کا نظارہ کرو اور اس کے بعد چمکتی ہوئی تلوار اور کٹ کر گرتے ہوئے سروں کا نظارہ کرو اور فوجوں کے بیچ برق کی صورت بھاگتا ہوا میرا راہوار دیکھو اور لاشوں کے ڈھیر پر اس راہوار کی رفتار دیکھو آج موت سے کہو میدان میں پر تو مار کے دیکھے جو بھی بدن آسمان کی طرف اچھلے اس میں جھانک کر دیکھنا وہ روح سے خالی نظرآئے گا اور آج دیکھنا ہے تو روحوں کا فرار دیکھو آج کوفے کی گلیوں میں خون کا سیلاب دیکھو اور اس سیلاب کے ریلے کے ساتھ مردار جانورں کی طرح بہتی ہوئی لاشیں دیکھو میں وقت کا خیبر شکن ہوں مگر پاند امر ہوں جس کی وجہ سے مجبور ہوں میرے دل کو یہ درد کھائے جا رہا ہے کہ آج اپنے پاک خاندان علیہم الصلوات و السلام سے بہت دور ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار