

Loading content...
فرماتے ہیں کہ دنیا میں جو کوئی بھی آتا ہے اسے ایک نہ ایک دن واپس جانا ہی ہوتا ہے موت ازلی حقیقت ہے جو بتا کر نہیں آتی مگر ہر حال میں آ کر رہتی ہے زندگی کی شراب بہت شیریں اور موت کا ذائقہ بہت تلخ ہے مگر ایک دن ان دونوں نے مل کے ذائقے کو بدلنا ہی بدلنا ہے اس سے لاکھ بچومگر آج تک نہ کوئی بچا ہے اور نہ کبھی کوئی بچ سکے گا موت ایسی دلہن ہے جس سے ایک نہ ایک دن سب کا وصال ضروری ہے ، قسم ہے مجھے میرے رب کی کہ میں آزاد ہوں اور تا عمر آزاد رہوں گا اے رنج و غم مجھے کچھ وقت کے لئے تنہا چھوڑ دو آج میں اپنی تیغ ِ برق کے تمام جوہر آزمانا چاہتا ہوں اے دنیا و عقبیٰ مجھ سے دور ہو جاؤ میرا دامن مت تھامو اے میرے رب کی رضا میرے ساتھ رہ کہ مجھے اس ذات کی رضا سے بڑھ کر کچھ نہیں آج ہماری شہادت کا دن ہے مگر ایک دن ہم پھر آباد ہوں گے یہ وہ دن ہو گا جب ہمارے بارہویں شہنشاہ عجل اللہ فرجہ الشریف اس دنیامیں ظہور فرمائیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار