

Loading content...
جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام جلدی سے مصلّٰیٔ نماز پر سے اٹھے اپنی زرہ پہنی، کمر بند باندھا، اپنی نعلین کے تسمے درست کئے، کمر کے ساتھ تلوارآراستہ کی اور فوراً گھر کے بیرونی دروازے کی طرف روانہ ہوئے اُس وقت طوعہ خاتون سلام اللہ علیھا نے پیچھے سے آ کر آپ کا دامن تھام لیا اور روتے ہوئے عرض کیا آقا آپ نہ جائیں پہلے مجھے باہرجانے دیں،جناب مسلم بن عقیل علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ ہمیں جانے دیں، اگرانہوں نے ہمیں آپ کے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھ لیا تو وہ آپ کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیں گے اور ہم یہ ہرگز نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے مزید کسی کا نقصان ہو…(R_133)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار