

Loading content...
محمد بن اشعث ملعون کو جس وقت یہ حکم ملا کہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو تم نے گرفتار کرنا ہے تو یہ سن کر وہ بہت پریشان ہوا، پھر اس نے 180آزمودہ کار بنی کندہ کے جنگجو جوان اپنے ساتھ لئے اور وہاں سے روانہ ہوگیا، اس کے جانے کے بعد ابن زیاد ملعون نے عبیداللہ ابن عباس بن مرداس کو اپنے پاس بلوایا اور کہا کہ یہ ملعون جاتو رہا ہے مگر مجھے معلوم ہے کہ وہ اس کے باپ سے بھی گرفتار نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ بیشہ اسد اللہ کے شیر ہیں اور یہ اشعث بن قیس جیسے لومڑی صفت بزدل کی اولاد ہے، تم اپنے ساتھی قبیلہ قیس کے ستر جنگجو لے کر اس کی مدد کیلئے فوراً جائو،یہ حکم سن کر عبید اللہ ابن عباس بن مرداس بھی اپنا لشکر لے کربنی بجیلہ(جو کندی قبیلے کی شاخ تھی) کے محلہ کی طرف روانہ ہوگیا یہ واقعہ صبح طلوعِ آفتاب کے وقت کا ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار