

Loading content...
جس وقت صبح کی آذان ہوئی اوراس کے بعد سارے شہر میں منادی ہوئی توہرکوئی اپنے گھروں کے دروازے کھلے چھوڑ کر مسجد میںجا پہنچا، اس وقت طوعہ خاتون سلام اللہ علیھا کا نا خلف بیٹابلال بھی مسجد میں آگیا، وہاں پہنچا تو ا س نے دیکھا کہ یہاں ایک ہنگامے کی فضا تھی جس کی وجہ سے وہ جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی خبر دینا بھول گیا، جس وقت ملعون کی تقریر ختم ہوئی تو ابن زیاد ملعون قصر دار الامارہ میں چلا گیا وہاں جا کر اس نے اپنا دربار خاص لگایا، جس میں تمام بڑے بڑے ابلیس جمع تھے، اس دوران اس ابن زیاد ملعون نے کہا کہ یہ بھی عجیب بات ہے کہ میں نے ایک دیت یعنی 80سے 100اونٹ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے مگر ابھی تک مجھے کسی نے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی کوئی اطلا ع نہیں دی ،اُس وقت بلا ل ملعون کو یاد آیا کہ میں تو اطلاع دینے آیا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار